ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ، عمران خان دو رخی بلا ہیں۔

  شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک رخ کرپشن کا رونا  ہے اور دوسرا رخ لوٹ مار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں ،عمران خان کو پتہ ہے دوسری بار اقتدار میں نہیں آسکتے ہیں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے نہ ہی تو عوام کو جواب دیا ہے اور  نہ پارلیمنٹ کو جواب دیا ہے۔

The post ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے، شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email