عمران خان صاحب آپکے اوچھے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری

 مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپکے اوچھے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جبکہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو بھی نہیں پتا کہ کون سے قانون کی پاسداری کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سلطنت میں ایف آئی اے کا کیس تھا جبکہ یہ وہ کیس ہے جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل کاٹ کے آئے ہیں۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب بھی یہی کیس کرچکا ہے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جبکہ ایک ہی الزام کے تحت دوسری انکوائری افسوسناک اور شرم ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پنجاب کے ہیڈ ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں سوالنامہ دیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تفتیشی نے اپنی آخری رپورٹ 2 جولائی کو لکھی ہے۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاسی بنیادوں پر اداروں کو استعمال کرکے کیس بنواتے ہیں جبکہ اداروں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے ادارے کو سیاسی مخالفین کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،ہم نے قوم کی خدمت کی ہے۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان حکومت کے خلاف ثبوت دینے کے لئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا چاہئیے، یہ سارے کیسز عمران خان کے کہنے پر شہزاد اکبر نے بنوائے تھے۔

The post عمران خان صاحب آپکے اوچھے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email