حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن کو گندم فراہم کرنے میں ناکام ہے، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن کو گندم فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ بھی کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 دن میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا ہے

شیری رحمان نے کہا ہے کہ گندم کی ’’بمپر‘‘ فصل کا دعوہ کرنے والی حکومت عوام کو سستا آٹا فراہم نہیں کر سکی، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، 0.67 فیصد اضافہ کے ساتھ  مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 12.53 فیصد ہو چکی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قلت نہیں حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ہے، پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

The post حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن کو گندم فراہم کرنے میں ناکام ہے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email