بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ 4 ستمبر کو امتحان میں 6 سے 7 ہزار طلباء نے شرکت کرنی تھی۔ تیز بارش کے پیش نظر طلباء اور والدین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے، اس لیے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ ملتوی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا مزید کہنا تھا کہ 4  ستمبر کو کالجوں میں ہونے والے پریکٹیکل امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

The post بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email