حیدر علی جیسے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حیدر علی جیسے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کو ٹیلیفون کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدر علی جیسے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، محنت  سے ثابت کیا کہ لگن سچی ہو تو کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم حیدر علی کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہی ہے۔

حیدرعلی نے اس حوصلہ افزائی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

The post حیدر علی جیسے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email