شہد اصلی ہے یا نقلی ؟جاننا نہایت آسان

شہد کی پہچان کرنے کے لئے کچھ دل چسپ نشانیاں ہیں جس سے با آسانی یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اصلی ہے یا نقلی۔

سب سے پہلے شہد کو انگلیوں میں لے کر ہلکا سا رگڑیں اگر شہد انگلیوں پر چپک جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ نقلی ہے اور اگر نہیں چپکتا تو اس کا مطلب ہے اصلی شہد ہے۔

اس کے بعد شہد کے جار کو ہلائیں اگر شہد جار کے ایک طرف سے دوسری طرف جانے میں تھوڑا وقت لگائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اصلی ہے اور جب کہ نقلی شہد بہت ہلکا ہوتا ہے اور با آسانی ایک طرف سے دوسری طرف چلا جاتا ہے۔

شہد میں سے پھولوں کی خوشبو آتی ہے، شہد کو کئی بار گرم کر کے ٹھنڈا کریں اور یہ عمل کرنے سے اصلی شہد کی خوشبو میں فرق آ جائے گا جبکہ نقلی شہد میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی۔

اصلی شہد پانی میں آسانی سے حل نہیں ہوتا ، ایک گلاس پانی میں ایک چمچا شہد ڈالیں اور ہلائیں، یہ گلاس کی تہہ میں بیٹھ جائے گا جبکہ نقلی شہد بغیر ہلائے پانی میں حل ہو جائے گا۔

شہد کو ماچس کی تیلی کے سرے پر لگائیں اور پھر اسے کسی دوسری تیلی کی مدد سے جلائیں، اگر شہد اصلی ہوگا تو تیلی جل جائے گی لیکن اگر شہد نقلی ہوگا تو تیلی نہیں جلے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اصلی شہد کبھی بھی موئسچرائزر خارج نہیں کرتا اور نقلی شہد کے موئسچرائزر خارج کرنے کی وجہ سے تیلی گیلی ہو جائے گی اور نہیں جلے گی۔

The post شہد اصلی ہے یا نقلی ؟جاننا نہایت آسان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email