عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔

برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی المیے سے بچنے اور معیشیت میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے، عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے عالمی برادری کو مثبت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے اندر اور باہر سے حالات خراب کرنے والوں سے بھی خبردار کیا۔

The post عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email