جیٹ طیارہ عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس، 4 افراد ہلاک

امریکی طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ایک کمپنی کی عمارت سے ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شمالی کیرولینا کے رابرسٹن ایئرپورٹ سے کاؤنٹی ڈیئر کے مقامی ایئرپورٹ کے لیے پرواز بھرنے والا مسافر بردار جیٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے میں پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی خرابی پیدا ہوگئی تھی اورا س ہی وجہ سے طیارہ عمارت سے ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہوگیا۔

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا۔

تاہم جس کمپنی سے طیارہ ٹکرایا اور جس جگہ طیارہ گرا وہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے 4 لاشیں نکالیں، ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹس اور 2 مسافر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔

The post جیٹ طیارہ عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس، 4 افراد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email