شہری نے گھر میں خطرناک ٹائیگرز پال لیے، ویڈیو وائرل

ملتان کا ایک شہری جس نے اپنے گھر میں 15 شیروں کو پالا ہوا ہے جس میں شیروں کے 5 بچے بھی شامل ہیں۔

شیخ طاہر نامی شہری نے دس سائبرین ٹائیگرز پال رکھے ہیں ان پالتو شیروں کے لئے خاص قسم کا پنجرہ بھی بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شیروں کے لئے جو پنجرہ بنایا گیا ہے لوگ اسے دیکھنے دور دور سے آتے ہیں اور یہ پنجرہ نہیں بلکہ ان کے لئے ایسا ماحول بنایا ہے جہاں وہ آسانی سے اپنی افزائش کرسکیں۔

شیخ طاہر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شوق اپنے ایک دوست کو دیکھ کر آیا تھا جس کے بعد انہوں نے ان شیروں کو باہر سے منگوایا اور ان کو امپورٹ کرنے پر بہت زیادہ خرچہ آیا۔

شیخ طاہر کے مطابق شیروں کو گرمیوں میں گرمی سے بچانے کے لئے اے سی بھی لگوایا ہے اور سردیوں میں شیروں کے لئے ہیٹر بھی لگایا جاتا ہے۔

شیخ طاہر نے بتایا کہ ان شیروں کو یومیہ فی کس 7کلو بیف کھلایا جاتا ہے اس کے علاوہ دیگر جانوروں کا گوشت بھی کھلایا جاتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے ڈاکٹر اور ملازم تعینات کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں سے لوگ ان شیروں کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ تصاویر بھی بناتے ہیں۔

The post شہری نے گھر میں خطرناک ٹائیگرز پال لیے، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email