آکلینڈ کی سپر مارکیٹ میں چاقو حملہ، 6 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا

نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ کی سپر مارکیٹ میں چاقو حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آکلینڈ کی سپرمارکیٹ میں چاقو بردار حملہ آور نے خریداری کیلئے آنے والے 6 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس نے حملہ آور کو واقعے کے بعد ایک منٹ میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چاقو بردارحملہ آور دہشتگرد تنظیم داعش کا حامی تھا، آکلینڈمیں جو ہوا وہ قابل نفرت اور غلط تھا جبکہ حملہ آور سری لنکا کا باشندہ تھا جو 2011 میں نیوزی لینڈ آیا تھا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چاقو حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد خریداری کرنے آئے تھے اور واقعے کے بعد نیوزی لینڈ میں سکیورٹی میڈیم لیول پر ہی رہے گی۔

The post آکلینڈ کی سپر مارکیٹ میں چاقو حملہ، 6 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email