سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ اصل وجہ سامنے آگئی ہے ،گزشتہ روز سدھارتھ شکلا ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے تھے اور ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا۔

مقامی اسپتال میں 3 ڈاکٹروں نے گزشتہ شب اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا تاہم اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی اسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں اداکار کی  کچھ اعضاء کے نمونے لیے ہیں جنہیں کیمیائی تجزیے کے لئے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اداکار کے جسم پر اندرونی اور بیرونی حصوں پر زخم کے نشانات نہیں ملے تاہم میت سے حاصل کیے گئے نمونوں کے کیمیائی تجزیے کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ نے رئیلٹی شوز خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

The post سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email