ہماری حکومت پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایئر عربیہ پاکستانی مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر فلائی جناح کے نام سے نئی ایئر لائن کمپنی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت اورٹریول سیکٹر میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

The post ہماری حکومت پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email