امریکہ کا پاکستان کو کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ کا تحفہ

امریکہ کی طرف سے پاکستان کو کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ کا تحفہ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان  امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ 6.6 ملین ڈوز جلد پاکستان کے حوالے کی جائیں گی جبکہ فائزر ویکسین جوانوں اور ہائی رسک مریضوں کی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کھیپ کے بعد امریکہ کی طرف سے پاکستان کو فائزر کی کل تعداد 15.8 ملین ہو جائے گی۔

ترجمان  امریکی سفارتخانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کوویکس کاوشوں کے ذریعہ کورونا ویکسین تک عالمی رسائی کی کوششوں میں سب سے بڑا حصہ دار ہے۔

The post امریکہ کا پاکستان کو کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ کا تحفہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email