بھارتی گانے پر حریم شاہ کی ہوٹل کے اندر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں بیک گراوئنڈ میوزک بھی سنا جا رہا ہے جسے حریم شاہ گنگنابھی رہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کے شاہ رخ خان کےگانے پر ڈانس مووز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

The post بھارتی گانے پر حریم شاہ کی ہوٹل کے اندر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email