نکاح لندن میں مگر رخصتی اور ولیمہ کہاں اور کب ہوگا؟ جنید صفدر نے بتا دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز  اور  کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے صاحبزادے جنید صفدر  نے اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق نیا انکشاف کردیا ہے۔

نجی ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر نے کہا کہ رخصتی اور  ولیمے کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی جائیں گی جبکہ شادی کی تقریبات کیلئے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا تاہم توقع ہے کہ تقریبات  دسمبر میں ہوںگی۔

جنید صفدر  نے دوران گفتگو بالی وڈ فلم سے متعلق اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پسندیدہ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ ہے۔

جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

The post نکاح لندن میں مگر رخصتی اور ولیمہ کہاں اور کب ہوگا؟ جنید صفدر نے بتا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email