کس حکومت نے سب سے زیادہ قرضہ لیا؟ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

ملکی قرضوں میں کمی لانے کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دعوے تو کیے جاتے ہیں تاہم عملی کام اس کے برعکس ہی ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں ملکی قرضوں میں اضافے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو  ورثے میں 6127 ارب روپے کا اندرونی اور بیرونی قرضہ ملا جس میں 2013  تک پی پی پی نے 133 فیصد یعنی 8165 ارب روپے کا اضافہ کیا اور  یہ 14292 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے 5 سالہ دور میں قرضوں کے حجم کو 74.60 فیصد یعنی 10661 بڑھایا اور ملک کا اندرونی اور بیرونی قرضہ 24953 ارب روپے تک پہنچ گیا جو کہ ملکی جی ڈی پی کا 72.5 فیصد تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملکی قرضوں میں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا مگر 3 سالوں میں قرضوں میں 60 فیصد یعنی 14907 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ جون 2021 میں پاکستان کا اندرونی اور  بیرونی قرضہ 39859 ارب روپے پر پہنچ چکا ہے جو مجموعی ملکی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا 83.5 فیصد بنتا ہے۔

The post کس حکومت نے سب سے زیادہ قرضہ لیا؟ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email