محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہال مالکان کےخلاف کارروائی کےلیے نیاحکمنامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہال مالکان کےخلاف کارروائی کےلیے نیاحکمنامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق انڈور شادی تقاریب منعقد کرنےوالے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو سربمہرکیا جائے گا ، رات دس بجےکےبعد کھلےرہنےوالےشادی ہالز کے مالکان کو گرفتار کیاجائے گا۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق شادی کی آوٹ ڈورتقاریب میں 300سےزائد مہمان مدعو کرنے پر کارروائی کےاحکامات دیے جا چکے ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کےخلاف کارروائی کی رپورٹ دینےکا  حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کراچی ڈویژن اور ضلع حیدر آباد میں رات دس بجے کےبعد کھلے رہنےوالےہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کرنے کے بعد مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

The post محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہال مالکان کےخلاف کارروائی کےلیے نیاحکمنامہ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email