مچھلی نے مچھیرے کو جھیل میں کھینچ لیا ،ویڈیو وائرل

یورپی ملک ہنگری میں جب مچھیرے کے کانٹے میں بڑی اور 66 کلو وزنی مچھلی پھنسی تو وہ مچھیرے کو ہی جھیل میں کھینچ کے اپنے ساتھ لے گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لورینڈ نامی نوجوان کے ساتھ یہ حادثہ رونما ہوا تو پانی میں گرنے پر لڑکے نے فشنگ راڈ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے مچھلی مچھیرے کو دور تک بہا کر نہ لے جا سکی۔

یہ ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مچھیرا فشنگ راڈ پر دانہ اٹکا کر مچھلی کے پھنسنے کا انتظار کر رہا ہے اور اس دوران اچانک اسے کانٹے پر شکار کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہنگری کے علاقے سوموگی میں موجود ہیراس بیرگی نامی جھیل پر یہ واقعہ پیش آیا، شہری اپنی مدد آپ کے تحت جھیل سے باہر آگیا۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ بےقابو مچھلی کی طاقت سے میرا فشنگ راڈ پانی میں ہی کھو گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد مچھلی میرے کانٹے سمیت مل گئی۔

The post مچھلی نے مچھیرے کو جھیل میں کھینچ لیا ،ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email