رائی دانہ کھانے کے بے شمار طبی فوائد

ہم سب جانتے ہی ہیں کہ سرسوں سے حاصل ہونے والے بیج رائی کہلاتے ہیں اور ان بیجوں سے سرسوں کا تیل حاصل کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق رائی دانے میں جُز  گلوکوسینولیٹ پایا جاتا ہے جو کہ رائی کو منفرد ذائقہ دیتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ رائی دانے میں صحت کے لئے بنیادی جُز سمجھے جانے والے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں، اس میں اومیگا3 ، سیلینیم، مینگنیز، میگنیشیم، وٹامن B1، کیلشیم، پروٹین اور زِنک بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

رائی دانے میں موجود مرکبات انسانی جسم بالخصوص بڑی آنت میں سرطانی خلیوں سے بچاؤ ممکن بناتے ہیں، رائی کے بیجوں میں فائبر کم اور کاربوہائیڈریٹس زیادہ پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے رائی دانے کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک میں شامل کرنا اور اس سے مستفید ہونا تجویز کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ہاضمے کی بہتر کارکردگی کے لئے رائی دانہ بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو مضبوط بناتا ہے اور ہاضمے کے مسائل کو کم کرتا ہے، اس کے نتیجے میں انسان کا جسمانی وزن  کم ہوتا ہے۔

رائی دانوں کے اندر ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو بڑی آنت کے سرطان کا خاتمہ کرتے ہیں، یہ سرطانی خلیوں کو بڑھنے اور پیدا ہونے سے روکنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سوزش اور انفیکشن کا علاج رائی دانوں میں سیلینیم ہوتا ہے، جو دمے کے حملوں اور جوڑوں کے گٹھیا کے درد کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔

کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے سبب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں، چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار افراد رائی کے دانے چبا لیں تو اس سے درد میں کمی آئے گی اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کم ہوگی۔

رائی دانے میں موجود میگنیشیم فشار خون کو کم کرتا ہے اور یہ آدھے سر کے درد کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔

اس کے علاوہ رائی دانوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ نزلے کی شدت کو کم کرتا ہے اور سانس کی نالی میں تنگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں ،اگر کسی کو مٹی سے الرجی کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو وہ رائی کے بیج چبالے افاقہ ہوگا۔

The post رائی دانہ کھانے کے بے شمار طبی فوائد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email