ایلٹن جان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ؛ نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

معروف برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان نے اعلان کیا ہے کہ وہ گلوکارہ نکی منہاج، گلوکار لیل نازایکس اور گلوکارہ دعا لیپا کے ساتھ مل کر اپنا نیا البم لاک ڈاؤن سیشنز ریلیز کرنے والے ہیں۔

برطانوی گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماسک پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اس نئے البم کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elton John (@eltonjohn)

انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آخری چیز جس کی انہوں نے توقع کی تھی وہ ایک البم بنانا تھا لیکن جیسے جیسے اس وبائی مرض کا پھیلاؤ جاری رہا، بہت سارے پروجیکٹس بھی جاری رہے۔

ایلٹن جان نے لکھا کہ وہ مختلف اور دلچسپ انتخاب کے ساتھ اختتام کر رہے ہیں جس کے سبب انہیں پہلے بھی جانا جاتا ہے اور ایسا انتخاب اس لئے کیا ہے جو انہیں کمفرٹ زون سے باہر کسی بالکل نئی جگہ لے کر جائے۔

برطانوی گلوکار نے مزید لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر انہیں اپنا پرانا وقت یاد آگیا ہے اور یہ بہت حیرت انگیز تھا۔

ایلٹن جان نے یہ پوسٹ گلوکارہ نکی منہاج، گلوکارلیل نازایکس اور گلوکارہ دعا لیپا اور ان تمام فنکاروں کو بھی ٹیگ کی جن کے ساتھ مل کر انہوں نے یہ نیا البم ریکارڈ کیا ہے۔

The post ایلٹن جان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ؛ نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email