ٹام کروز کے مداحوں کے لیے بری خبر

ہالی ووڈ  کے معروف اداکار ٹام کروز کی فلمیں تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے سپر اسٹار ٹام کروز کی آنے والی دو نئی فلمیں ’ ٹاپ گن: ماورِک‘اور ’ مشن: ایمپاسبل 7‘ کی ریلیز پھر سے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

پیراماؤنٹ پکچرز نے ٹام کروز کی فلموں’ٹاپ گن: ماورِک‘ کو مئی 2022 تک اور ’مشن:ایمپاسبل 7‘ کی ریلیز کو ستمبر 2022 تک ملتوی کردیا ہے۔

یاد رہے اس فلم کو رواں سال 19 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔

دوسری جانب جیف بوک نے پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے کیے گئے فلم کی ریلیز میں تاخیر کے فیصلےکو ’اسمارٹ موو‘ قرار دیا ہے۔

جیف بوک نےاس بارے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پیراماؤنٹ پکچرز کو اپنی فلم کے لیے دنیا بھر میں ایک بڑی کامیابی کی ضرورت ہے اور عالمی سطح پر مارکیٹ میں ابھی اس کے لیے صورتحال سازگار نہیں ہے۔

The post ٹام کروز کے مداحوں کے لیے بری خبر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email