مستقبل میں گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنانا ہے ، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرل کانٹی نینٹل عطاباد جھیل کے اطراف میں سب سے بہترین ہوٹل بننے جارہا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے ہمیں کہا کہ سیاحت کو گلگت بلتستان میں فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سفری راستے پر بھی توجہ دی جارہی ہے ، گلگت بلتستان کے لیے ڈیویلپمنٹ پیکج سے ملک کے مختلف شہروں سے سفری راستہ قائم کیاجائے گا ، گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل سطح کا ائیرپورٹ بننے جا رہا جس کے لیے جگہ کا تعین کرلیاہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع ہے ، گلگت بلتستان میں سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، گلگت بلتستان میں   تین نئے شہروں کا قیام کیاجارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ دنیا میں جس شہر کے اندر سے دریا گزرتا ہے اسے سیاحت کا مرکز بنایاجاتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ہر محلے سے دریا گزرتا ہے ، گلگت بلتستان میں ریل گاڑی کی سروس شروع کرنے جارہے جو برف باری میں بھی سیاحوں کو خوبصورت سفر کروائے گی۔

The post مستقبل میں گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنانا ہے ، خالد خورشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email