انجلینا جولی کی بچوں کے حقوق پر کتاب لانچ کیلئے تیار

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق پر ایک کتاب ’ نو یئور رائٹس ‘ لانچ کرنے والی ہیں۔

انجلینا جولی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس نئی کتاب کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

پوسٹر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ ایک سچ ہے جسے آپ شاید نہیں جانتےکہ ایک نوجوان کی حیثیت سے ، آپ کے حقوق ایک بالغ انسان کے حقوق کے برابر ہیں۔‘

اداکارہ انجلینا جولی نے لکھا کہ اس وقت نہیں جب آپ جوانی کو پہنچیں ، یا گھر سے نکلیں ، یا اپنی پہلی نوکری حاصل کریں بلکہ ابھی اسی وقت جب آپ چھوٹے بچے ہیں، آپ جو بھی ہوں ، جہاں کہیں بھی رہتے ہو، آپ کی زندگی کسی بھی بالغ ، یا کرہ ارض پر کسی بھی دوسرے نوجوان کی طرح یکساں اہمیت کی حامل ہے۔

اداکارہ نےلکھا کہ بچوں کو بھی بالغ افراد کی طرح حقوق حاصل ہیں اور ان کے پاس یہ دعویٰ کرنے کی طاقت اور ایجنسی ہونی چاہیے

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے دو سالوں سے ایمنسٹی اورجیرالڈین وان بویرن کیو سی کے ساتھ ایک کتاب پر کام کررہی ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کواپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے میں مدد دینا ہے۔

انجلینا جولی نےاپنی پوسٹ میں اپنی کتاب خریدنے کے خواہشمند افراد کے آن لائن آرڈرز کی بکنگ کروانے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لنک بھی شیئر کیا ہے۔

The post انجلینا جولی کی بچوں کے حقوق پر کتاب لانچ کیلئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email