اسکول کے پہلے دن طلباء کا شاندار استقبال ؛ والدین حیران

ڈنمارک کے ایک اسکول میں پہلے دن طلباء کا اس قدر شاندار استقبال کیا گیا کہ ناصرف طلباء بلکہ اُن کے والدین بھی خوشی سے جھوم اُٹھے۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند طلباء اسکول کے پہلے دن اپنے والدین کے ہمراہ بڑی خوشی سے اسکول میں داخل ہورہے ہیں، وہیں اسکول کے پُرانے طالب علم بینڈ باجا کر نئے طلباء کا ایسے استقبال کر رہے ہیں جیسے وہ راک اسٹارز ہوں۔

اسکول کے پہلے دن یوں شاندار استقبال دیکھ کر نہ صرف بچے بلکہ والدین بھی خوب خوش ہوئے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت مل رہی ہے اور ساتھ ہی اسکول کے پُرانے طالب علموں کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں ایک طالب علم کی ماں نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو کلپ شیئر کی تھی لیکن اب حال ہی میں ٹوئٹر پر دوبارہ شیئر کیے جانے کے بعد اس ویڈیو نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

The post اسکول کے پہلے دن طلباء کا شاندار استقبال ؛ والدین حیران appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email