طلعت اقبال کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

ماضی کی مقبول ترین اداکار جوڑی طلعت اقبال اور سنبل طلعت کی صاحبزادی سارہ انتقال کر گئیں۔

مشہور اداکار طلعت اقبال کی صاحبزادی سارہ طلعت طویل عرصے سے علیل تھیں، طویل علالت کے بعد آج وہ دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

واضح رہے کہ طلعت اقبال نے 1968میں شوبز میں کام شروع کیا تھا ۔

اداکار طلعت اقبال نے  ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

طلعت اقبال نے اپنے وقت کی تمام اچھی اداکاراﺅں روحی بانو ، شبنم ، بابرہ شریف ، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

The post طلعت اقبال کی صاحبزادی انتقال کر گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email