سائرہ بانو کس بڑی بیماری میں مبتلا ہو گئیں؟ پورے بھارت میں سوگ کا سماں

بالی ووڈ کے مرحوم لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو جو کہ گزشتہ دنوں سے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں،اُنہیں کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو اس وقت ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں۔

سائرہ بانو کو سانس لینے میں دشواری، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کے بعد 28 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس آگئی ہیں ،ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سائرہ بانو کے ٹیسٹ کی رپورٹس کے مطابق اُنہیں ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری میں دل کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے، دل کے پٹھوں کا حصہ ٹھیک طرح سے کام کرنے سے قاصر ہوتا ہے یا مر جاتا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار کی موت کے بعد سے ڈپریشن سے بھی لڑ رہی ہیں، اُنہیں زیادہ نیند نہیں آتی ، وہ گھر جانا چاہتی ہیں۔

 واضح رہے کہ رواں سال 7 جولائی کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے تھے۔

The post سائرہ بانو کس بڑی بیماری میں مبتلا ہو گئیں؟ پورے بھارت میں سوگ کا سماں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email