میں کوہ پیما علی سدپارہ کے مشن کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں ، کوہ پیما سرباز خان

کوہ پیما سرباز خان نے کہا کہ میں کوہ پیما علی سدپارہ کے مشن کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیما سرباز جان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چودہ اونچی چوٹیوں کو سر کرنا کوہ پیما کے لیے کرکٹ کے ورلڈ کپ جیسا ہوتا ہے ، وزیراعظم عمران خان خود ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں اس لیے ان سے کوہ پیماؤں کی طرف توجہ کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے کسی پاکستانی کوہ پیما نے چودہ چوٹیاں سر نہیں کیں ، کوہ پیمائی ایک بہت خطرناک کھیل ہے جہاں پہلی غلطی ہی آخری غلطی ہوتی ہے ، فی الحال تک حکومت نے کوئی خاطر خواہ سپورٹ نہیں کی ، جس طرح حکومت کرکٹ پر  فوکس کرتی ہے اسی طرح کوہ پیمائی کو بھی سپورٹ کیا جائے۔

کوہ پیما سرباز جان نے کہا کہ کوہ پیمائی کی ایک کٹ پر 8 سے 9 لاکھ تک کا خرچہ آتا ہے ، فی الوقت ایک کوہ پیما کی لائف انشورنس صرف دو لاکھ روپے ہے۔

The post میں کوہ پیما علی سدپارہ کے مشن کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں ، کوہ پیما سرباز خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email