حیدرعلی کی کامیابی پر قوم کو ناز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حیدرعلی کی اس کامیابی پر قوم کو ان پر ناز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹوکیو پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حیدر علی نے ا پنی عمدہ کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حیدرعلی نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم کوبلند کیا اور قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حیدر علی نے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا  میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حیدر علی کو آئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے ۔

The post حیدرعلی کی کامیابی پر قوم کو ناز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email