وزیر تعلیم پنجاب کے اسکولز بندش کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، کاشف مرزا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب کے اسکولز بندش کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے اسکول بندش کے اعلان پر ردعمل دیتے کہا کہ تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف اور این سی او سی الیکشن سرگرمیاں اور غیر قانونی سیاسی اجتماعات کو رکوائیں، مسلسل تعلیمی ادارے بند کر کے 5 کروڑ طلبا کا گزشتہ 18 ماہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو اگر بچوں کے مستقبل کا احساس ہے تو اپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں، 15 لاکھ پرائیویٹ اور 10 لاکھ سرکاری ‏اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ کرنے کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پراقدامات کریں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ و پبلک طلبا، اساتذہ واسٹاف کو بلاامتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پر کی جائے، بند تعلیمی اداروں سے تعلیم اور ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہوگا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے مزید کہا کہ تعلیم ادارے ملک بھر کھلے رکھ کر اسکولز ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن کی جائے۔

The post وزیر تعلیم پنجاب کے اسکولز بندش کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، کاشف مرزا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email