پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ، یہ راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے جبکہ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے-

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہر سازش ناکام رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے –

 عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مدت بھی پوری کریں گے اورانشا ء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی-

The post پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email