فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی نوشہرہ اور ضلع خیبر میں کاروائیاں جاری

خیبر پختونخوا میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی نوشہرہ اور ضلع خیبر میں کاروائیاں جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین ائس کریم فیکٹریز سیل کرتے ہوئے 2000 کلو سے زائد مضر صحت ائس کریم اور 150 کلو سے زائد المعیاد کیمکلز برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کاروائی میں 600 کلو سے زائد مس لیبل پیکنگ میٹریل برآمد کیا گیا جبکہ ضلع خیبر باڑہ میں گھی مل کا معائنہ کرتے ہوئے،600 کلو غیر معیاری مس لیبل گھی بھی برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری سے 200 کلو زائد المعیاد کیمکلز برآمد  کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

The post فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی نوشہرہ اور ضلع خیبر میں کاروائیاں جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email