احسن اور منال کی شادی کی تقریبات کا آغاز برائیڈل شاور سے ہوگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

چند ماہ پہلے منگنی کی تقریب کے بعد ہر کسی کو اس جوڑی کی شادی کا انتظار تھا جو کہ اب ختم ہوچکا ہے۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا جس کے مطابق شادی کی تقریب 10 ستمبر کے دن ہوگی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

علاوہ ازیں احسن محسن اکرام نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ولیمے کا کارڈ بھی کرادیا گیا ہے۔

 

احسن اور منال کی شادی اور ولیمے کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سے تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تقریب ہوئی ہے۔

گزشتہ رات جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ منال خان ے برائیڈل شاور کی تقریب ہوئی تھی جس کی ویڈوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی بہن اور ہونے والی دلہن کے برائیڈل شاور کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان ایک ٹیبل پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہی اکیک رکھا ہوا ہے جس پر ’Bride To Be’ لکھا ہوا ہے۔

اسکے علاوہ کمرے کی ڈیکوریشن اس طرح سے کی گئی ہے جس میں غباروں کی مدد سے ’Bride To Be‘ لکھ کر سجایا گیا ہے۔

The post احسن اور منال کی شادی کی تقریبات کا آغاز برائیڈل شاور سے ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email