اقوام متحدہ کے خصوصی طیارے خوراک اور انخلاء میں مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے خصوصی طیارے خوراک اور انخلاء میں مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے اقوام متحدہ کے طیاروں کی تعداد 3 ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے طیارے خوراک اور ادویات  افغانستان پہنچائیں گے اور طیارے سفارتی عملے کو بھی افغانستان پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے طیاروں کی آمد اور پرواز کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا ہے۔

The post اقوام متحدہ کے خصوصی طیارے خوراک اور انخلاء میں مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email