تیز بارشوں کے مد نظر سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی تیز بارشوں کے پیش گوئی کے مد نظر سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تیز بارشوں کے مد نظرسندھ میں رین ایمرجنسی نافذ  کردی گئی ہے  جبکہ بلدیاتی اداروں ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، کراچی واٹر بورڈ، واسا کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایات دی گئی  ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور انہیں فیلڈ میں تعینات  کردیا گیا ہے، کوئی افسر یا عملہ بغیر اجازت ہیڈکوارٹرز نہیں چھوڑے گا۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ برساتی نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس  کی نگرانی کی جائے  جبکہ کراچی واٹ بورڈ، واسا اور دیگر متعلقہ محکمے مین ہولز بند کریں تاکہ بارشوں میں شہریوں کو محفوظ رکھا جائے۔

 سید ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نالوں سے کچرا ہٹاکر لینڈ فل سائٹس پر پراپر طریقے سے منتقل کیا جائے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ شہروں سے سائن بورڈز اتارے جائیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کئے جائیں، پپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب میں  کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

 سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملیریا اور ڈینگی کے مؤثر کنٹرول کے لیے اسپرے کا بندو بست کیا جائے جبکہ تمام ضروری مشینری ، ایکوپمینٹ اور گاڑیاں تیار رکھی جائیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے  مزیدکہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، غفلت کے مرتکب افسران اور عملے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

The post تیز بارشوں کے مد نظر سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email