دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 ٹرافی کی رونمائی

دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 ٹرافی کی رونمائی تقریب کے  مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے ، ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔

بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔

17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا جبکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کےمیچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں۔

The post دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 ٹرافی کی رونمائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email