گلگت میں مزید 43 افراد میں کورونا کی تصدیق

گلگت بلتستان میں مزید 43 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9995 تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 14 سیاح مریضوں سمیت 377 ہے۔

گلگت میں کورونا سے آج 43 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 275 سیاحوں، محکمہ تعلیم 956 سمیت مجموعی طور پر 9444 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا ہے جس کے بعد کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 174 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی شرح 6.28 فیصد ہے، کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 94.49 جبکہ اموات کی شرح 1.74 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 43 افراد میں کورونا کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email