چینی امداد افغان ترقی کی بنیاد بنائےگی ، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ چینی امداد افغان ترقی کی بنیاد بنائےگی۔

تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبےکی حمایت کردی۔

 ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ خطے سے گزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگِ میل ہے، تانبے کے وافر ذخائر چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مستقبل چین کے ہاتھ میں ہے۔ نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے چین کی مدد لے گا جبکہ یہ منصوبہ قدیم شاہراہ ریشم کو  بھی بحال کرےگا۔

 اپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے واضح طور پر کہا کہ خواتین افغان معاشرے کی ناقابل تسخیر ہیرو ہیں، خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ خواتین شرعی حدود میں رہتے ہوئے سرکاری محکموں میں کردار ادا کرسکیں گی جبکہ یونیورسٹیز میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر بھی کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔

The post چینی امداد افغان ترقی کی بنیاد بنائےگی ، ذبیح اللہ مجاہد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email