مصباح الحق کا کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے سیمپل لے لیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزکے شہرجمیکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق  کی واپسی کا فیصلہ رپورٹ ملنے پر ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کوجہاز پرسوار ہونے کے لیے ایک نیگیٹو رپورٹ کی ضرورت ہے، قرنطینہ میں دس روزمکمل ہونے کے بعد مصباح الحق کا ایک بارپھر اب کووڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم روانگی سے پہلے مصباح الحق کا پہلا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ری ٹیسٹنگ میں بھی کووڈ پازیٹورپورٹ آنے پرمصباح الحق ٹیم کے ساتھ سفرنہیں کرسکے تھے۔

The post مصباح الحق کا کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے سیمپل لے لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email