چارپائی برائے فروخت، قیمت نے صارفین کو حیران کردیا

نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی نے اپنی نوعیت کی منفرد چارپائی کو فروخت کے لئے پیش کردیا، چارپائی کی قیمت اتنی مقرر کی گئی ہے کہ صارفین دنگ رہ جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی نے روایتی چارپائی تیار کی جسے ونٹیج انڈین ڈے بیڈ کا نام دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ منفرد چار پائی ہے، ونٹیج انڈین ڈے بیڈ کی قیمیت 800 کیوی ڈالر (94 ہزار روپے) مقرر کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ قیمت سیل پر دی گئی ہے جبکہ اس کی اصل قیمت 1200 کیوی ڈالر یعنی 1 لاکھ 21 ہزار روپے ہے۔

چارپائی برصغیر پاک و ہند میں ایک عام گھریلو فرنیچر ہے اور تقریباً ہر گھر میں ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے، اور کمپنی نے یہ فروخت کے لئے پیش کردہ چارپائی بھی بھارت سے حاصل کی ہے۔

The post چارپائی برائے فروخت، قیمت نے صارفین کو حیران کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email