سدھارتھ شکلا کی موت پر سلمان خان بھی افسردہ

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت پر بگ باس کے میزبان اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی افسردہ ہیں اور انہیں اس حوالے سے شدید دھچکا لگا ہے۔

سلمان خان نے سدھارتھ کی موت پر کہا کہ ان کی بہت یاد آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سدھارتھ بہت جلدی چلے گئے۔

یاد رہے کہ سدھارتھ نے بگ باس 13 جیتا تھا اور اس کی میزبانی سلمان خان نے کی تھی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ سدھارتھ بہت جلد چلے گئے، ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے سلو بھائی نے کہا کہ ہم سدھارتھ کو بہت مس کریں گے۔

 

The post سدھارتھ شکلا کی موت پر سلمان خان بھی افسردہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email