اداکارہ شلپا اور راج کندرا ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

بھارتی ادکارہ شلپا شیٹی اور فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر راج کندرا کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کا ایک تاجر عدالت پہنچ گیا اور ان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اور ان کی اہلیہ شلپا شیٹی نے ان کے موکل کو 41 لاکھ 33 ہزار سے زائد روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامند کیا جبکہ منافع دینے کے بجائے ملزمان نے یہ پیسہ اپنے ذاتی استعمال میں لے لیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ راج کندرا اور شلپا شیٹی نے اس پیسے کا غیر قانونی استعمال بھی کیا۔

تاجر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کو طلب کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

The post اداکارہ شلپا اور راج کندرا ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email