افغانستان میں  امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا، صدر مملکت

صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں  امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آبادمیں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایوارڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت کی پالیسیوں سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی اور برآمدات میں کردار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب ڈاکٹر عارف علوی نے  یہ بھی کہا کہ ملکی معشیت درست سمت میں گامزن ہے، افغانستان میں  امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا ۔

بھارت کے حوالے سے صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ تعصب پر مبنی پالیسیوں سے بھارتی چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہوگیا ہے، بھارت نے تمام ہمسایوں سے تعلقات خراب کئے ہیں۔

The post افغانستان میں  امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا، صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email