کامران اکمل کے سُسر انتقال کرگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے سُسر انتقال کرگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پیغام میں کامران اکمل نے بتایا کہ ان کے سسر محمد الیاس چوہدری کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

دوسری جانب کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے کہا کہ مجھے سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہوا کہ میرے لیے ایک باپ جیسی شخصیت اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔

عمر اکمل نے لکھا کہ مجھے ان کے ساتھ بہت خاص لگاؤ ​​تھا ان کا خلاء دنیا میں کوئی اور پورا نہیں کرسکتا۔

The post کامران اکمل کے سُسر انتقال کرگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email