سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا،مشعال ملک

کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دکھ اور رنج کے اس لمحے ہندوستان نے کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکا۔

کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ زندگی میں بھی سید علی گیلانی کو قید میں رکھا گیا، سید علی گیلانی کی موت بھارتی قید میں ہوئی۔

 مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے وصیت کی تھی شہداء کے قبرستان میں مجھے دفنایا جائے لیکن ہندوستان نے سید علی گیلانی کی آخری وصیت بھی پوری نہ ہونے دی۔

کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو غسل تک نہیں دینے دیا گیا۔ہندوستانی عوام کیا اپنے پیاروں کی موت بھول گئی، ہندوستان کا دیا گیا یہ زخم ہم کبھی نہیں بھولے گے۔

The post سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا،مشعال ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email