اداکارہ ثنا فخر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

اداکارہ نے  ویڈیوکے کیپشن میں لکھا ہے زندگی مختصر ہے لیکن میری ساڑھی کا پلو لمبا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سبز رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔

 اداکارہ ثنا فخر کی سبزساڑھی میں ویڈیو وائرل 

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ،بعض صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ ان کی خوبصورتی اور ساڑھی کی تعریف کر رہے ہیں ۔

ثنا فخر کی ویڈیو کو اب تک 60 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

The post اداکارہ ثنا فخر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email