اداکارہ کترینہ دسمبر تک کس مشہور اداکار کے ساتھ شادی کر رہی ہیں؟

بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے روکا ( منگنی) کرلی ہے اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تاہم ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو دونوں کا روکا ہوا ہے اور نہ ہی شادی ہونے جارہی ہے۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں، دونوں نے ہی شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا بلکہ دونوں کی توجہ اپنے اپنے کام پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف پچھلے دنوں سلمان خان کے ہمراہ فلم ٹائیگر3 کی شوٹنگ کے لئے روس میں موجود تھیں اور اب دونوں شوٹنگ کے دوسرے شیڈول کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں اور وہیں وکی کوشل بھی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

The post اداکارہ کترینہ دسمبر تک کس مشہور اداکار کے ساتھ شادی کر رہی ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email