مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٰ سندھ ہائیکورٹ میں مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ زوہیب حسن نے نجی ٹی وی چیلنز کو انٹرویو میں جھوٹے الزامات لگائے اور توہین آمیز لہجے میں باتیں کیں۔

مرزا اشتیاق بیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ زوہیب حسن نے انٹرویو میں نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا۔

 نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ حسن کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب حسن توہین آمیز اور حقائق کے برعکس باتیں کررہے ہیں، زوہیب حسن کو مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔

 مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب حسن اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں۔

دعوے میں مرزا اشتیاق بیگ نے استدعا کی کہ زوہیب حسن سے ایک ارب روپے ہرجانہ بھی دلوایا جائے۔

The post مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email