سدھارتھ شُکلا کی موت سے شہناز گِل افسردہ

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل اداکار کے انتقال کی خبر سے سکتے میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہناز گِل کے والد کا بتانا ہے کہ شہناز کا بُرا حال ہے وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔

شہناز گِل کے والد نے کہا کہ میں مسلسل فون پر اس سے رابطے میں ہوں، لیکن سب کا ہی بُرا حال ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ شہناز کے بھائی شہباز بہن سے ملنے روانہ ہوگئے ہیں ، وہ جلد شہناز کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس  بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے۔

 تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔

واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔

The post سدھارتھ شُکلا کی موت سے شہناز گِل افسردہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email