پاکستان کی عوام کی تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں، وزیرِ اعظم

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کی تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات ہوئی جس میں مرحوم کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کیلئے فاتحہ ادا کی گئی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں گورننس کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو ریلف پہنچانے کیلئے بنائے گئے قلیل مدتی اور طویل مدتی لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھی، پاکستان کی عوام کی تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں۔

The post پاکستان کی عوام کی تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email