کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں تصادم

کندھ کوٹ میں بی سیکشن تھانے کی حدود میں گولا برادری کے 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پیسوں کے لین دین پر پیش آیا، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

The post کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں تصادم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email